You are currently viewing پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خواجہ آصف کابیان، کسی کی دل آزاری مقصود نہیں تھی، اعظم تارڑ

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خواجہ آصف کابیان، کسی کی دل آزاری مقصود نہیں تھی، اعظم تارڑ

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خواجہ آصف کے بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، ہم خواتین کا احترام کرتے ہیں۔
ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ خواتین ہمارے لئے محترم ہیں، خواجہ آصف کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بیان کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، پی ٹی آئی کے سربراہ روزانہ سب کو چور ڈاکو کہتے ہیں، انہیں ہر زور معافی مانگنی چاہیے، ہمارا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کسی مخصوص صنف کے حوالے سے بات نہیں کی، ماضی میں ایک دن میں 54 بل منظور ہوئے، اس بارے میں علی ظفر کے بیان کا جواب دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے مریم نواز کے بارے میں بیان دیا، اس وقت ان کا ضمیر کہاں تھا، یہ اس کی معافی مانگیں، میں بھی معذرت کر لوں گا، میرے بیان کو پس منظر کے تناظر میں سمجھنا چاہیے۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ ہم اپنی خواتین کا بہت عزت و احترام کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی موجودگی میں واک آئوٹ کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے ایوان میں تین بلوں کی منظوری کے دوران قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھنے پر علامتی واک آئوٹ کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.