اسلام آباد (ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دو دن کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق آج ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دو دن کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرنا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔