اسلام آباد (ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اور پاکستان کے مجرم کے ساتھ بات نہیں ہوگی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسد محمود کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
— National Assembly of ?? (@NAofPakistan) April 6, 2023
آئین سب کے لئے ہے اور سب کو اس پر عمل کرنا ہوگا pic.twitter.com/KfXDQAGgXO
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آئین توڑا، اس پر آرٹیکل 6 لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں منتخب نمائندوں کی بات کو نہیں سنا جارہا، جب ہماری بات کو نہیں سنا جارہا تو فیصلے کو کیسے تسلیم کرلیں۔
مولانا اسعد محمود نے کہا کہ آج سے تو لمبی لڑائی شروع ہوئی ہے، اس لڑائی میں پارلیمنٹ ہی جیتے گی۔