You are currently viewing پارلیمان اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی، مریم اورنگزیب

پارلیمان اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کیلئے آخری حد تک جائے گی، مریم اورنگزیب

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:02/05/2023 13:47
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قانون سازی سے شفاف اور منصفانہ نظام دیا گیا ہے، پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائے گی، پارلیمان اپنے آئینی حقوق کے تحفظ اور دفاع کا بھرپور حق رکھتی ہے۔
منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا قانون سازی کا آئینی اختیار کوئی نہیں چھین سکتا، عدلیہ کا اختیار آئین و قانون کی تشریح کرنا ہے، آئین ری رائٹ کرنا یا قانون سازی کے اختیار پر پابندی لگانا عدلیہ کا اختیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمان نے وکلا برادری، بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز کے دیرینہ مطالبہ پر قانون سازی کی، آرٹیکل 184(3)سے متعلق قانون سازی سے عدلیہ کے اختیار، آزادی وخود مختاری میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
اس قانون سازی سے ون مین شو اور امپیریل کورٹ جیسے اعتراضات ختم کئے گئے۔
سپریم کورٹ کے تین سینئر موسٹ ججز مشاورت سے یہ اختیار استعمال کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.