پاراچنار (ڈیسک) عمائدین کے امن معاہدے سے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پر 7 روز سے جاری قبائلی جنگ رک گئی ۔
امن جرگے میں فریقین نے ایک سال تک فائر بندی کے معاہدے پر دستخط کر کے تنازع کو حل کرلیا۔
وفاقی وزیر ساجد طوری کا کہنا ہے کہ کرم میں فائر بندی کا معاہدہ نیک شگون ہے، معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں 14 کروڑ روپے جرمانہ ہو گا۔
ساجد طوری کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت اصل مجرموں تک پہنچنے میں آسانی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں واردات ہوگی مجرموں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں 7 روز سے زمین کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان جھڑپوں میں 13 افراد قتل جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ضلع کرم میں قبائلی تنازع کے بعد پیدا ہونے والی امن و امان کی خراب صورت حال کنٹرول کرنے کے لیے فوج اور ایف سی کو بھی طلب کیا گیا اور متنازع اراضی پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔