You are currently viewing ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 153 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 153 رنز کا ہدف

سڈنی (ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 153 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے اننگز کے آغاز پر شاہین نے پہلے ہی اوور میں اوپنر فِن ایلن کو 4 رنز پر پویلین لوٹایا جب کہ پاور پلے کے اختتام یعنی چھٹے اوور کی آخری گیند پر شاداب نے ڈیون کونوے کو شاندار رن آؤٹ کیا۔اس کے بعد محمد نواز نے گلین فلپس کو پویلین لوٹایا، جب کہ کپتان ولیمسن شاہین کا شکار بنے۔