You are currently viewing ٹیسٹ میں رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلایا جائے، محمد حفیظ کا بابر کو مشورہ

ٹیسٹ میں رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلایا جائے، محمد حفیظ کا بابر کو مشورہ

لاہور (ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو تجویز دی ہے کہ ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دے کر سرفراز احمد کو موقع دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے محمد حفیظ نے ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی تکنیک کی تعریف کی اور کہا کہ وہ شاندار پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترے اور کامیاب بھی رہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ گزشتہ تین ساڑھے تین سالوں سے محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر ٹیم میں شامل ہیں، وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ہم یہ ہی غلطی کر رہے ہیں، انہیں مسلسل کھلا رہے ہیں ہمیں چاہیے مسلسل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آرام دیں اور دوسرے آپشنز پر غور کریں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز گزشتہ تین سال سے ٹیم کے ساتھ ہیں لیکن انہیں کھلایا نہیں جاتا، انہیں کئی جگہوں پر کھلایا جاسکتا ہے، اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ پی سی بی یا بابر کو سوچنا چاہیے اگر رضوان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی اچھی نہیں ہو رہی تو انہیں بریک دے کر سرفراز یا کسی اور آپشن پر غور کریں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7