گال (ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 100وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
انھوں نے یہ اعزاز گال ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے نام کیا۔
شاہین آفریدی نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں دوسرے اوور میں سری لنکن اوپنر نیشان مدھشکا کی وکٹ لے کر ٹیسٹ میچز میں 100 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
ان سے قبل وقار یونس اور وسیم اکرم 23سال کی عمر میں 100انٹرنیشنل ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
شاہین کا 100وکٹیں حاصل کرنے کا یہ اعزاز اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ 3دسمبر 2018کو ٹیسٹ ڈیبیو کرنے کے بعد کوئی پاکستانی بولر ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لے سکا۔
انھوں نے 26ٹیسٹ میچز کی 43اننگز کھیل کر 100وکٹیں پانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔