You are currently viewing ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 270 نئے متاثرین کی تصدیق

ٹوکیو میں کورونا وائرس کے 270 نئے متاثرین کی تصدیق

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت
  • Post last modified:27/02/2021 16:22
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو(ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمی کا کہنا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 270 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو کی بلدیہ عظمی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 270 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 10 ہو گئی ہے یہ تعداد مسلسل بیسویں روز 500 سے کم رہی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 221 ہے جبکہ 7 ہزار 839 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 4 لاکھ 7 ہزار 243 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.