You are currently viewing ٹوکیو میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد دوبارہ 100 سے تجاوز کر گئی

ٹوکیو میں کورونا وائرس کے کیسز کی یومیہ تعداد دوبارہ 100 سے تجاوز کر گئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:04/07/2020 11:20
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو (ڈیسک) جاپان کے دارالحکومت کی بلدیہ عظمیٰ کے مطابق نئے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد مسلسل دوسرے روز 100 سے تجاوز کر گئی ہے جس سے ان خدشات نے جنم لیا ہے دارالحکومت ممکنہ طور پر وبا کی ایک اور لہر کے دہانے پر ہے۔

جاپانی نشریاتی ادادرے کے مطابق ٹوکیو میں وائرس کے کیسز کی تعداد میں باقاعدگی سے اضافہ ہوتا رہا ہے اور جمعرات کے روز 107 کیسز کی اطلاع دی گئی تھی جبکہ گذشتہ روز 120 سے زائد کیسز کی اطلاع دی گئی ہے، جو مئی کے آخر میں قومی ہنگامی حالت کے خاتمے اور کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کے بعد سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔چیف کابینہ سکریٹری س ±وگا یوشی ہیدے نے کہا، ”شدید بیمار مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔ انفیکشن کے بارے میں دیگر اعداد و شمار کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ موجودہ حالات حکومت کے لیے ہنگامی حالت فوری دوبارہ نافذ کرنے کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔حکومت نے انفیکشنز کی تعداد میں اضافے کی جزوی وجہ رات کو مرد و خواتین کو تفریح مہیا کرنے والے بارز جیسے مراکز میں کام کرنے یا وہاں جانے والوں کو قرار دیا ہے۔ حکومت ان مراکز کے عملے اور گاہکوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنا معائنہ کرائیں۔ واضح رہے کورونا سے 970 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.