You are currently viewing ٹوکیو میں کورونا وائرس کے مزید 562 کیسز سامنے آگئے

ٹوکیو میں کورونا وائرس کے مزید 562 کیسز سامنے آگئے

  • Post author:
  • Post category:صحت
  • Post last modified:26/06/2021 14:40
  • Reading time:1 mins read

ٹوکیو(ڈیسک)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی بلدیہ عظمی نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں کورونا وائرس کے مزید 562 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو بلدیہ عظمی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 562 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے بعد یہ تعداد ایک ہفتہ قبل سے 109 زیادہ ہے، جو ہفتہ وار بنیاد پر اضافے کا مسلسل چھٹا دن ہے۔ ہفتہ بہ ہفتہ اضافے کا یہ مسلسل تیسرا دن بھی ہے جب تعداد میں 100 سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنا ٹوکیو کے قریب کاناگاوا علاقےمیں 221 نئے متاثرین، چیبا میں 126 اور سائیتاما میں 100 نئے متاثرین کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ مغربی اور جنوبی جاپان میں اوساکا میں 120 اور اوکیناوا میں 82 نئے متاثرین کی اطلاع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جاپان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 92 ہزار 690 ہے جبکہ 14 ہزار 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 7 لاکھ 58 ہزار 832 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔