You are currently viewing ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عادی بھکاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عادی بھکاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

ایبٹ آباد(ڈیسک) ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے عادی بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انسپکٹر ٹریفک وسیم خان نے عادتا بھیک مانگنے پر غلام شبیر سکنہ میرپور اور غضنفر احسن سکنہ لودھراں حال فوارہ چوک کے خلاف بھکاری ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، شہر میں اس وقت بھکاریوں کی بھرمار ہے، ہم عادتا بھیک مانگنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ملک کے دیگر اضلاع سے آئے بھکاری پیسے مانگنے کیلئے لوگوں کو تنگ کرتے ہیں، ان کے کپڑے پکڑ کر انہیں پیسے دینے پر مجبور کرتے ہیں، اس سے معاشرہ پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور لوگ پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.