واشنگٹن (ڈیسک) امریکی صدر نے امن و امان کی بحالی کے لیے فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کسی بھی شہر میں بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو دوسرے شہروں میں بھی فوج بھیجیں گے۔ انہوں نے کہا ہنگامے ختم کرنے کے لیے فوج تعینات کروں گا، خطرناک گروہوں کے خطرناک حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔