You are currently viewing ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد (ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید رہی جو ایک گھنٹہ جاری رہی، میں خود بھی ملاقات میں موجود تھا اور وزیراعظم نے اہم ایشوز اٹھائے، وزیراعظم نے صدرٹرمپ کوٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے اقدامات کا بتایا اور صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پرسپورٹ کا کہا، افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے پر بھی بات ہوئی جب کہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے پرتشویش سے آگاہ کیا، ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا جس پر امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان کوپسند کرتا ہوں اور ان پر اعتماد کرتا ہوں، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش ہے، کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہئے، انہوں نے ایک بار پھر یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پربات کریں گے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.