You are currently viewing ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی آئندہ ماہ ملاقات ہوگی

ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی آئندہ ماہ ملاقات ہوگی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/01/2019 13:49
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ ان سے آئندہ ماہ دوسری ملاقات کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ سے شمالی کوریا کے اعلیٰ مذاکرات کار کِم یانگ نے ملاقات کی جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا۔ دونوں ممالک عشروں سے جاری محاذ آرائی ختم کرنے کے لئے جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کی تصدیق تک شمالی کوریا پر دباؤ اور پابندیاں برقرار رکھے گا۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2018 میں سنگاپور کے تفریحی جزیرے سینٹوسا میں ملاقات ہوئی تھی جو 38 منٹ تک جاری رہی جس میں مترجمین کے علاوہ کوئی شریک نہ تھا۔

اس موقع پر کم جونگ نے کہا تھا کہ ‘ہم نے ماضی کو پیچھے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہر کوئی جنگ کر سکتا ہے لیکن صرف بہادر ہی امن لا سکتے ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.