You are currently viewing ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جاسکتی تھی، کیٹ ونسلیٹ
AZ 02

ٹائی ٹینک کے ہیرو کی جان بچائی جاسکتی تھی، کیٹ ونسلیٹ

لاس اینجلس(اسٹاف رپورٹر) کیٹ ونسلیٹ  کا کہنا ہے کہ  ٹائی ٹینک کی ہیروئن روز فلم کے مرکزی کردار جیک کی جان بچاسکتی تھی، ہالی وڈ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ لکٹری کے تختے پر گنجائش موجود تھی جس پر رہ کر جیک کی جان بچ سکتی تھی۔یہ وہ بات ہے جو 1997 میں اس آسکر ایوارڈ یافتہ فلم کے ریلیز ہونے کے بعد سے اس کے نقادوں کے ذہنوں کو پریشان کر تی رہی ہے۔

جمی کمیل کو انٹرویو دیتے ہوئے برطانوی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلوٹنگ ڈور میں دو آدمیوں کی گنجائش تھی جس پر کمیل نے پوچھاپھر بھی آپ نے اپنے ہیرو کو جم کر مرجانے دیا۔ کیٹ ونسلیٹ نے جواب میں کہا ہاں مجھے معلوم ہے، میں اعتراف کرتی ہوں کہ لیونارڈو ڈی کیپریوبھی اس دروازے میں فٹ آسکتے تھے مگر اس کا صحیح جواب رائٹر اور ڈائریکٹر ہی دے سکتے ہیں۔

Kate Winslet