ویانا (نیوز ڈیسک) آسٹریا کے دار الحکومت ویانا میں دہشتگرد حملے کے پیش نظر امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے 3 کنسرٹس منسوخ کر دیے گئے۔
خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی حکام کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد کنسرٹس منسوخ کیے گئے۔
آسٹریا پولیس نے حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
کنسرٹس منتظمین کی طرف سے بیان میں کہا گیا ہے سرکاری حکام کی جانب سے اسٹیڈیم میں دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کی تصدیق کے بعد ہمارے پاس کنسرٹس منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
رپورٹس کے مطابق ٹیلرسوئفٹ 8، 9 اور 10 اگست کو ویانا کے ارنسٹ ہیپل اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے والی تھیں جس میں روز تقریباً 65 ہزار شرکاء کی آمد متوقع تھی۔