You are currently viewing وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جن کی سوچ غلامانہ ہے ، نواز شریف

وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جن کی سوچ غلامانہ ہے ، نواز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ  وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جن کی سو چ غلامانہ ہے سب کو گارنٹی دیتا ہوں  کہ جیت ہماری اور عوام کی ہو گی

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے سب مل کرآگے چلیں،ہم سب کودرگزرکرکے آگے چلنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع ترمفاد کیلئے ہم نے درگزرکیا دھرنا درگزرکیا، سمجھوتا نہیں کیا لیکن ملک کی بہتری کیلئے درگزر کیا،اب دوسری طرف سے بھی درگزر ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ زبان بندی والے دور اب نہیں رہے،آپ کسی کی زباں بندی نہیں کرا سکتے اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں،ہم سب کو اس انتشارسے بچنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے،جو بھی انسانی حقوق اور ظلم کیخلاف بات کر رہا ہے ہم اس سے متفق ہیں ،یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سب کوگارنٹی دیتاہوں کہ جیت ہماری اورعوام کی ہوگی۔

اس موقع پرمریم نوازنے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ ن کا ہے،چھوڑکرجانےوالوں کےساتھ ن لیگ کےووٹ نہیں جارہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.