لندن(ڈیسک)سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے134 ویں ایڈیشن کا آغاز پیر سےانگلینڈ میں ہوگا۔
میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے۔ مینز سنگلز میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ جبکہ ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ اعزاز کا دفاع کریں گی۔ اسی طرح مینز ڈبلز میں جان سباسٹین اور رابرٹ فاراح جبکہ ویمنز ڈبلز میں تائیوان کی ہیش سو وائی اور جمہوریہ چیک کی باربورا سٹرائیکووا ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 11جولائی کو کھیلے جائیں گے۔