اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ میں پہلے مرحلے میں 3وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کو پہلے مرحلے میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، پورٹس اینڈ شپنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت دی جاسکتی ہے۔
دریں اثناء ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے مطالبات ودیگر معاملات پر بات چیت آج ہوگی جس میں دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے آئین میں 3 ترامیم پر عملدرآمد اور ٹائم فریم کی یقین دہانی پر بات ہوگی جبکہ ملاقات میں سندھ میں گورنر شپ پر بھی بات ہوگی۔
ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق آج کی ملاقات اہم ہے اور امید ہےکہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔