You are currently viewing وفاقی کابینہ سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ منظور

وفاقی کابینہ سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ منظور

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی کابینہ نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیدی ہے جو سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ حکومت کو بھجوایا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ مالی سال 2024-25 کے لیے اور بجلی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 سے بڑھا کر 35.50 روپے فی یونٹ منظور کیا تھا جب کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ یکساں ٹیرف کے لیے نیپرا کو بھجوایا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ نیپرا کی توثیق کے بعد حکومت بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت وفاقی حکومت کو 10 جولائی تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہوگا۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا صارفین پر تقریباً 600 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.