You are currently viewing وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کردیا

وفاقی وزیر داخلہ نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی شریک ہوئے۔
محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے تاہم کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایک اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کے اسمگلرز کو پاکستان کا دشمن قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کا حکم دیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.