You are currently viewing وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

وفاقی حکومت کی جانب سے پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیسوں کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کے لیے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہے۔
ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کے لیے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہوگی۔
75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کے لیے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے 10 سال کے لیے ہو گی۔
36 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کے لیے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے اور 10 سال کے لیے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کے لیے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔
مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ 5 سال 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کے لیے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔
72 صفحات 10 سال کے لیے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ فیس 6700 روپے، ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپےاور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔
72 صفحات 5 سال کے لیے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے، 100 صفحات ایم آر پی فیس نارمل 9ہزار روپے ارجنٹ 18 ہزار روپے فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
10 سال کے لیے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کے لیے بھی الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔
پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہوگی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7