You are currently viewing وفاقی حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائےگی، اسد عمر

وفاقی حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائےگی، اسد عمر

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائےگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ  این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ وفاقی حکومت آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈز کی تعداد میں اضافہ یقینی بنائے گی جو رواں ماہ جون میں ملک کے بڑے شہروں میں دیے جائیں ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 50 وینٹی لیٹرز چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت میں دیے جا چکے ہیں، جولائی میں اس استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائےگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپتالوں کے لیے خصوصی پیکج مرتب کیا جائےگا اور اس سلسلے میں صوبوں کےساتھ مشاورت سےاقدام کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.