You are currently viewing وزیر داخلہ کا دورہ پاسپورٹ آفس، رشوت وصولی پر افسران تبدیل

وزیر داخلہ کا دورہ پاسپورٹ آفس، رشوت وصولی پر افسران تبدیل

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور پاسپورٹ آفس میں رشوت وصولی پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو تبدیل کردیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے حالات دیکھ کر برہم ہوگئے۔
شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایجنٹ مافیا کو رقم دینے کے ثبوت دکھائے۔
پاسپورٹ آفس میں ٹوکن مشین بھی خراب تھی۔
اس موقع پر انہوں نے گارڈن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹر سے مخاطب ہو کر کہا کہ ڈائریکٹر صاحب! یہ کیا ہو رہا ہے؟ ہرکوئی ایجنٹ اور عملے کی جانب سے پیسے لینے کی شکایت کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہاں تو سب کچھ کھلے عام چل رہا ہے، عملے کی ملی بھگت کے بغیر پیسے لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تبدیلی کے علاوہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو سہولت دینا ہماری ذمے داری ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.