You are currently viewing وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

وزیر خوراک خیبر پختونخوا کا امیر مقام کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے وفاقی وزیر امیر مقام کو 5کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔
ظاہر شاہ طورو کے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام نے 3 اگست کی پریس کانفرنس میں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ امیر مقام 14 دن کے اندر معافی مانگیں بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے اور قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
وزیر خوراک کے پی کی جانب سے قانونی نوٹس میں امیر مقام کو 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.