اسلام آباد (ڈیسک)متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جے یو آئی (ف)کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہاہے کہ وزیر خزانہ کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں معیشت کیا چلائے گا۔
نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہاکہ نیب سیاسی انتقام لے رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کے والد بیمار ہیں گھر میں مسائل ہیں وہ دھرنے میں نہیں آسکتیں ۔اکرم درانی نے کہا کہ نوازشریف اور مریم کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ رہبر کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کو ٹماٹر کی قیمت کا پتہ نہیں معیشت کیا چلائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خزانہ کے ماتھے پر اتنے ٹماٹر مارو اسے بھاو معلوم ہو جائے۔