اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا منسوخ کردیا۔
وزیر خزانہ کو 10 اپریل سےعالمی بینک اور آئی ایم ایف کےاجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کا دورہ امریکا ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
اسحاق ڈار رواں ماہ امریکا جائیں گے، عالمی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے دوران یو اے ای حکام سے بھی ملاقاتیں کرنا تھیں۔
اب عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں پاکستانی وفد شرکت کرےگا، پاکستانی وفد میں میں سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری اقتصادی امور شرکت کریں گے۔
گورنر اسٹیٹ بینک بھی امریکا جائیں گے، پاکستانی وفد آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کی بحالی پر بات چیت کرےگا۔