اسلام آباد (ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مختلف ممالک کے لئے نئے نامزد سفرا نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والے ان سفرا میں منصور احمد خان (نامزد سفیر برائے افغانستان)، معین الحق (چین)، معظم علی خان (یو کے) احمد حسین دیو (برازیل)، ظہور احمد (سویڈن)، آفتاب احمد کھوکھر (آسٹریا)، سجاد حیدر خان (بیلارس)، سید حیدر شاہ (نیپال)، محمد حسن (انڈونیشیا )، امتیاز احمد قاضی (فلپائن )، مراد اشرف جنجوعہ (نیوزی لینڈ )، مظہر جاوید (جنوبی افریقہ )، ساجد بلال (مصر)، شوذب عباس(ایتھوپیا )، محمد سلیم (تنزانیہ )، احمد علی سروہے (نائجر) ،امیر محمد خان (روانڈا)، سجاد احمد سیہڑ (کرغزستان) ،بلال (آزربائیجان ) اور امجد عزیز قاضی(قونصل جنرل چندو ) شامل تھے۔وزیر خارجہ نے بطور سفیر نامزدگی پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ آپ ایسے وقت میں بطور سفیر تعینات ہو رہے ہیں جب پاکستان کو داخلی اور خارجی طور پر بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر خارجہ نے نئے نامزد سفرا کو پیشہ ورانہ امور اور فارن پالیسی ترجیحات کے حوالے سے ہدایات دیں۔