کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو کی آدمجی سائنس کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ کو ہدایت کے بعد بائیو میٹرک رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 29 فروری تک آخری مرتبہ توسیع کردی ہے۔وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آخری تاریخ میں توسیع سینٹرز پر ملازمیں کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے اور اس ڈیڈ لائن کے بعد رو جانے والوں کو گھوسٹ ملازم قرار دے کر فارغ کردیا جائےگا۔
سینئر وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو نثار احمد کھوڑو نے آدمجی سائنس کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیرمین نیب کی تعیناتی قائد حزب اختلاف اور قائد ایوان کی باہمی رضامندی سے ہوتی ہے۔ جب پیپلزپارٹی نے نیب کی یک طرفہ کاروائیاں پر اعتراض کیا تھا تو کہا گیا کہ آپ کے گناہوں کی سزا ہے،اب وزیر اعظم کی جانب سے نیب کے متعلق بیان کے بعد شکر ہے کہ ہمیں ساتھی مل گیا ہے