You are currently viewing وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن عہدے مستعفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن عہدے مستعفی

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی  ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے حکومت سے کئی امور پر اختلافات تھے جس کے بعد وہ مستعفی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن ہزارہ برادری کے پاس وزیراعظم کے تاخیر سے جانے کے بھی ناقد تھے۔

8 جنوری کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا تھا کہ ’‏اے بے یار و مدد گار معصوم مزدوروں کی لاشوں، میں شرمندہ ہوں‘۔

خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 18 اپریل 2018 کو پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.