اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات اور شہریوں کی مشکلات میں کمی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، سیکریٹری داخلہ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور اسلام آباد انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے لانگ مارچ کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے لانگ مارچ کے دوران ٹریفک کے انتظامات اور ان اقدامات سے شہریوں کی مشکلات میں کمی کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور سپاہیوں کو اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے سرانجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و عامہ کی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
- Post author:Nimra Jamali
- Post published:28/11/2022 21:40
- Post category:اجلاس / اسلام آباد / پاکستان
- Post last modified:28/11/2022 21:40
- Reading time:1 mins read
Tags: High level Meeting, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, prime minister of pakistan, shahbaz sharif
Nimra Jamali
Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.