اسلام آباد(ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نےایس پی طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دےدیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد سے لاپتہ اور بعد ازاں افغانستان میں قتل ہونے والے خیبرپختونخوا پولیس کے افسر طاہر داوڑ کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر خان کے افسوس ناک قتل کے واقعہ کی نگرانی خود کر رہا ہوں۔
وزیراعظم نے خیبرپختونخوا پولیس کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسلام آباد پولیس کو کے پی پولیس سے مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی جب کہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو تمام انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کریں۔