اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سےآج جمعرات کو گرین فنانسنگ میں جدت کے حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیراہتمام تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا و نگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ برطانیہ ، جرمنی اور کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے پہلے نیچر بانڈ کے لئے بات چیت مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ تقریب کے دوران بلو کاربن کے حوالے عالمی بینک کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ملکی زیر سمندر سرمائے کامعاشی اعتبار سے تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی کاوشوں کے دو بڑےاقدامات شامل ہیں جو ملک کے ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے بنیاد فراہم کریں گے۔ اس میں پہلا ملک کے قدرتی سرمائے کا جائزہ اور دوسرا اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مالی اعانت کے جدید آلات تیار کرنے کے لئے کاوشیں شامل ہیں ہیں۔ قدرتی دولت سے متعلق اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے زیر سایہ رپورٹ ترقی پسند رجحانات کی نشاندہی کرتی ہے جسے موجودہ حکومت نے 2018 کے بعد جنگلات اور گراس لینڈ کی مثبت سمت کی طرف موڑ دیا ہے۔ اس موقع پر چینی کمپنی ایلیون کے ساتھ پاکستان میں گرین ایکالوجیکل زون کے لئے معاہدہ بھی ہو گا۔