You are currently viewing وزیر اعظم عمران خان  آج قوم سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان  عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے ۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر پر بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے اقدامات اور اس کے نتیجے میں خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر قوم کو آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم میں اجاگر کرنے کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.