اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج بدھ کو ضلع راولپنڈی میں احساس کفالت پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت مستحقین کو مالی معاونت کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم مستحقین سے بات چیت کریں گے اور احساس پروگرام کے سلسلے میں کیے جانے والے نئے سروے سے متعلق اعلانات کریں گے۔