اسلام آباد(ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان (آج) جمعرات کوضلع ہری پور میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم پودا بھی لگائیں گے۔معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم وزیر اعظم کو 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کی کامیابیوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔وزیراعظم اس موقع پر اقوام متحدہ کے ماحولیات پروگرام کی نیچر کیپیٹل آف پاکستان رپورٹ پر بھی بریفنگ لیں گے اور خطاب کریں گے۔