اسلام آباد (ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج بدھ کو وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ترقیاتی منصوبے عوامی مشکلات کے حل کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے بہا میں بہتری، دفتری اوقات میں رش میں کمی اور وقت کی بچت کو یقینی بنائیں گے۔ وزیرِ اعظم اس موقع پر تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے۔