اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کورونا کا شکار ہو گئے، تشخیص کے دوران ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی گزشتہ دو روز سے طبیعت ناساز تھی جس پر انھیں چیک اپ کے لیے لے جایا گیا، دوران تشخیص ڈاکٹر کی مشاورت سے ٹیسٹ کیے گئے تو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور پاکستانی عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔