You are currently viewing وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نااہل قرار، عہدے سے برطرف

وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نااہل قرار، عہدے سے برطرف

مظفر آباد (ڈیسک) ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا۔
عدالت نے تنویر الیاس کو عدالت مخالف بیانات پر نااہل قرار دیتے ہوئے انہیں وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا۔
مظفر آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی اسمبلی کی رکنیت بھی ختم کر دی اور انہیں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
تنویر الیاس پر عدالت مخالف بیانات دینے کا الزام تھا اور وہ توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے تھے جس پر انھوں نے عدالت سے معافی طلب کی تھی۔
عدالت عالیہ نے ان کی معافی مسترد کر تے ہوئے انہیں کسی بھی پبلک عہدے کے لے نااہل کر دیا ۔
مظفر آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ آزاد کشمیر کے کسی وزیر اعظم کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیتے ہوئے برطرف کیا گیا ہے۔
تنویر الیاس کے خلاف چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں فل بینچ نے سماعت کی تھی۔
یاد رہے کہ تنویر الیاس کو آج سپریم کورٹ نے بھی طلب کر رکھا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.