اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحرششماد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے وزیراعظم کے فیصلے کو سراہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سینیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر ششماد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان اور نئے آرمی چیف وچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے لیے نیک خواہشات کابھی اظہار کیا ہے۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی اہم تعیناتیوں کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کی تعریف
- Post author:Umer Khan
- Post published:24/11/2022 17:12
- Post category:اسلام آباد / پاکستان / ٹوئیٹ / سیاست
- Post last modified:24/11/2022 17:12
- Reading time:1 mins read
Tags: ishaq dar, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, pmln, shahbaz sharif