You are currently viewing وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے والا ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ تبدیل

وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے والا ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ تبدیل

لاہور (ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے حکم پروزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے والے ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ جہانزیب کو تبدیل کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی سیکریٹری جہانزیب کو ڈپٹی سیکریٹری سروسز تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ عبدالرؤف مہرکو ڈپٹی سیکریٹری کیبنٹ بنادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو ڈی ٹوٹیفائی کردیا تھا جس کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری نے جاری کیا تھا تاہم بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اور صوبائی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7