You are currently viewing وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کے سدباب کے لیے مہم چلانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا پتنگ بازی کے سدباب کے لیے مہم چلانے کا حکم

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کے لیے مہم چلانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔
مریم نواز نے چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اورپولیس کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا بھی حکم دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات افسوسناک ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.