You are currently viewing وزیراعلیٰ پنجاب نے 20 ہزار طلبہ میں ای بائیکس تقسیم کردیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے 20 ہزار طلبہ میں ای بائیکس تقسیم کردیں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25 ارب روپے کی تعلیمی اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے طلبہ میں 20 ہزار موٹر سائیکلز تقسیم کیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو بائیکس ملنے پر ان سے زیادہ نواز شریف خوش ہیں، طلبہ کو جلد لیپ ٹاپ بھی دیں گے، 4 ماہ کے اندر ای بائیکس دینے کا وعدہ پورا کیا، پورے پنجاب میں طلبہ و طالبات کو بائیکس دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ پنجاب الیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائے، دوسرے مرحلے میں موٹر بائیکس کی تعداد بھی بڑھائیں گے، چاہتی ہوں کہ طلبہ کی تمام توجہ اپنی تعلیم پر ہو، صرف بائیکس ہی نہیں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ اسکیم بھی لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچیوں سے کہوں گی آپ ضرور بائیکس چلانا سیکھیں تاکہ آپ انڈیپنڈنٹ ہوں، چاہتی ہوں کہ پیٹرول بائیکس کو بتدریج ختم کریں اور ای بائیکس پر آئیں، طلبہ کو دیے گئے ای بائیکس کی بیٹری کی انشورنس بھی کروائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب ای ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں بھی لیڈ کرے گا، میرا خواب ہے کہ پنجاب کے ہر شہر میں بہتر پبلک ٹرانسپورٹ ہو، میں چاہتی ہوں دوسرے صوبے بھی ترقی میں پنجاب کو فالو کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوتھ کا رحجان تعمیری کاموں کی طرف ہو، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پاکستان اب اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.