You are currently viewing وزیراعظم کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک

وزیراعظم کی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیر اعلی پنجاب بننے پر محسن نقوی کو مبارک دی ہے۔
پیرکووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین اور قانون کے مطابق نگران وزیر اعلی کے تقرر کا فیصلہ کیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے ۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق اس ذمہ داری میں سرخرو ہوں گے، میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی و عوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کے طور پر آپ کی تقرری کا خیرمقدم کرتا ہوں، انھوں نے نگران وزیر اعلی پنجاب کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.