لندن (ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خیبر پختونخوا میں آٹے کے بحران پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اور فوری خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام نے خیبرپختونخوا میں آٹے بحران کے بارے میں ازبکستان سے وزیر اعظم سے رابطہ کیا اور وزیراعظم کو صوبہ میں آٹے بحران کے باعث عوام میں پائے جانے والی تشویش سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا اور فوری طور پر بحران کے خاتمے کیلئے حکام کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے بھی اتنے ہی اہمیت کے حامل ہے جتنا پنجاب ،انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی مشکل ہماری مشکل ہے۔