You are currently viewing وزیراعظم کا بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بننا تشویش ناک ہے ۔اعتزاز احسن

وزیراعظم کا بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بننا تشویش ناک ہے ۔اعتزاز احسن

اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا بھی گالم گلوچ بریگیڈ کا حصہ بننا تشویش ناک ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا اسلام آبا د ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہنا تھاکہ نوازشریف اور مریم نواز نے ن لیگ کے کئی مامے چاچے فارغ کر دیئے ہیں ، جو فارغ نہیں ہوئے وہ ان کے گھٹنے پکڑ کے بیٹھے ہیں، شاہد خاقان عباسی و دیگر مامے چاچے ن لیگی ٹرک سے اتار دیئے گئے ہیں ، سڑک پر کھڑے شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوار ہونا چاہ رہے ہیں، اب وزیراعظم عباسی کو لگ رہا ہے کہ انہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی کہا کہ کیا کوئی چور اچکا پارٹی سربراہ بن سکتا ہے ؟ مودی اور راہول گاندھی سمیت کسی بھارتی سیاستدان نے اس پر احتجاج یا بیان بازی نہیں کی۔

انہوں نے کہا یہاں جب کسی چور اچکے کو للکارا جائے انہیں لگتا ہے نواز شریف کا ذکر ہو رہا ہے۔ کسی چور اچکے کی بات ہو مریم نواز اسے اپنے بابا پر لے لیتی ہے۔ یہ تو چور کی داڑھی میں تنکا کے مترادف ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.