اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو پہلا ٹیلیفون کیا اور انہیں آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہادر پاک فوج کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ کا خاص فضل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالیٰ آپ کی مدد اور رہنمائی فرمائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا تعاون آپ کو میسر رہے گا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیک تمناؤں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کا آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا ٹیلیفون، مبارکباد، نیک تمنائیں
- Post author:Umer Khan
- Post published:29/11/2022 18:29
- Post category:اسلام آباد / پاکستان
- Post last modified:29/11/2022 18:29
- Reading time:1 mins read
Tags: army chief, General Asim Munir, islamabad, News in Pakistan, news pakistan, news pakistan tv, newspakistan, newspakistantv, pakistan news, prime minister, shahbaz sharif, telephone