اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے آج نیشنل ایکشن پلان پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی شرکت کریں گے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔