اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو تین ماہ میں دوسری مرتبہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا سے درجنوں وزرا خارجہ اور وفود کانفرنس کے آغاز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اپنے ایک اور ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بالخصوص دہ حضرات جنہوں نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو، یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں خدا پاکستان کاحامی و ناصر ہے۔